بھٹکل:7/مئی (ایس اؤنیوز)شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل کے لکچرر حضرات، رینک حاصل کردہ طلبا کی مشترکہ تالیف ’’32وئیز ٹو لیڈ اسمارٹ لائف‘‘نامی ای۔ تصنیف کا بنگلوروکے وودھ اسپیس کمپنی کے ٹکنکنیشن ونایک شانبھاگ نے اجراء کیا۔
پی ڈی ایف کے ذریعے تصنیف کردہ اس کتاب میں 32قلم کاروں نے 32عنوانات پر لکھے مضامین شامل ہیں۔ یہ تصنیف عوام کو Value addedیعنی ٹیکس کے متعلق مکمل اور تفصیلی جانکاری دینےکی بات کہی گئی ہے۔ اس کتاب کو موبائیل ، ٹابلیٹس، نوٹ پیاڈس پر مفت میں مطالعہ کرسکتے ہیں۔ کتاب اجراء کے موقع پر گروسدھیندراکالج کے پرنسپال ناگیش بھٹ، نائب پرنسپال شری ناتھ پائی ، لکچرر سبرامنیانائک، وکھیات پربھو، فنیپا ہیبار، وگھنیش پربھو اور طلبا موجود تھے۔